تحریک لبیک کی نظر ثانی کی درخواست پر وزارت داخلہ نے کمیٹی تشکیل دیدی

0

تحریک لبیک کی نظر ثانی کی درخواست پر وزارت داخلہ نے کمیٹی تشکیل دیدی

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کابینہ نے کالعدم قرار دی جانے والی

جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی نظر ثانی پر مشتمل درخواست پر وزارت

داخلہ کے تحت کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے. اسلام آباد میں وفاقی وزیر

منصوبہ بندی اسد عمر کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ٹی ایل پی کی نظرثانی کی درخواست کا جائزہ لیا گیا.
علاوہ ازیں انہوں نے کابینہ کے اجلاس سے متعلق تفصیلات بتائیں کہ پچھلے دس برس میں 226کابینہ کے اجلاس ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 67 اجلاس اور مسلم لیگ (ن) نے 3 سال میں صرف 23 اجلاس کیے. فواد چوہدری نے کہا کہ مسئلہ فلسیطن اور کشمیر پر وزیر اعظم نے وزیر خارجہ اور ان کی ٹیم کو سراہا ہے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو فلسطین کے مسئلے پر قائدانہ کردار پر خراج تحسین پیش کیا گیا فواد چوہدری نے بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے منسلک اور سرمایہ کاری کی نیت سے آنے والے چینی باشندوں کے لیے ویزا کا خصوصی نظام منظور کیا گیا ہے.
انہوں نے کہا کہ سی پیک سے منسلک چینی باشندوں کو 2 سال کے لیے ورک انٹری ویزا، چین میں پاکستانی مشن کی جانب سے 48 گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا فواد چوہدری نے کہا کہ ’سیکیورٹی کلیئرنس لازمی طور پر 30 دنوں میں کرلی جائے گی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی فاﺅنڈیشن تعینات کرنے کی سمری موخر کردی ہے علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں ترکی اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی تعریف کی گئی.
انہوں نے کہا کہ کابینہ نے کورونا سے متعلق حفاظتی سامان بوسنیا بھجوانے کی منظوری دیدی ہے‘وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پہلی بار کابینہ کا اجلاس کاغذوں کے بغیر ہوا ہمارے دورحکومت میں 230 سے زائد وفاقی کابینہ اجلاس ہوئے پیپلز پارٹی کے دورحکومت میں 60 سے زائد کابینہ اجلاس ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں صرف 23 کابینہ اجلاس ہوئے.
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ ترکی سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری کا خیر مقدم کیا گیا مسئلہ کشمیر پرجو پیش رفت ہوئی اس پر اظہار اطمینان کیا گیا انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو سوشل میڈیا کمپین کی وضاحت دینی چاہیے انتخابی اصلاحات سے متعلق پیش رفت پر بابر اعوان نے بریفنگ دی پیش کی الیکٹرانک ووٹنگ میشن اہم اصلاحات کا حصہ ہے اوورسیز پاکستانیوں کاووٹ ایجنڈے کااہم حصہ ہے.
فواد چوہدری نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان نے قائدانہ کردار ادا کیا وزیراعظم عمران خان نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو خراج تحسین پیش کیا وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ سی پیک سے منسلک چینی شہریوں کو ا سپیشل ویزہ دیا جائیگا پاکستانی سفارتخانہ میں ویزے کے لیے خصوصی ڈیسک بنا رہے ہیں. فواد چوہدری نے کہا کہ ملک بھر کے کینٹ بورڈ ز میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کینٹ بورڈز انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت دے دی گئی وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے اسمارٹ لاک ڈاﺅن پالیسی کی وجہ سے کورونا کے باوجود معیشت میں بہتری آئی معیشت کے ساتھ لوگوں کے جان ومال کی حفاظت ترجیح تھی.
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاﺅن پالیسی کی دنیا نے تعریف کی احساس کفالت پروگرام کے تحت پیسوں کی تقسیم سے لوگوں کے پاس پیسہ آیا اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم نے کمزور طبقے کیلئے اقدامات کیے پاکستان کی نصف آبادی زراعت سے منسلک ہے کپاس کی فصل اچھی نہیں ہوئی سب سے زیادہ پیداوار گندم کی فصل کی ہوئی.

___________________________________________________

برطانوی وزیراعظم نے  اسلام مخالف ریمارکس پر معافی مانگ لی

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو کورونا ہو گیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا 

چوہدر ی نثار کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں، مریم نواز

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.