عمران خان پر حملہ کھلاڑیوں کا ردِعمل سامنے آگیا۔

0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر ہوئے قاتلانہ حملے پر کھیلوں کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا ردِعمل بھی سامنے آگیا۔ 

عمران خان کی قیادت میں 1992 کا ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے رکن وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پیغام میں افسوس کا اظہار کیا۔<

وسیم نے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ وزیر آباد میں ہونے والے واقعات انتہائی پریشان کن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں عمران بھائی اور وہاں موجود ہر شخص کے ساتھ ہیں۔ ہمیں بطور ملک کسی کو بھی اپنے قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

اسی ٹیم کے ایک اور رکن سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے بھی سوشل میڈیا پر اس سلسلے میں پیغام جاری کیا۔<

مشتاق نے تحریر کیا کہ اللّٰہ انہیں لمبی اور صحت زندگی عطا کرے۔ اللّٰہ کپتان کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ بنائے رکھے۔ میری دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں۔

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی عمران خان پر ہوئے قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔<

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اس گھناؤنے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’اللّٰہ کپتان کو محفوظ رکھے اور ہمارے پیارے پاکستان کی حفاظت فرمائے، آمین!۔‘

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد حفیظ نے اپنے پیغام میں عمران خان پر ہوئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان کی حفاظت اور جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔<

قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر عمران بٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں عمران خان پر ہوئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

اپنے پیغام انہوں نے عمران خان سمیت حملے میں زخمی تمام افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

علاوہ ازیں سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود نے اپنے پیغام میں اس حملے کی مذمت کی۔

انہوں نے عمران خان اور فیصل جاوید خان کو ٹیگ کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ان کی دعائیں ان دونوں افراد کے ساتھ ہیں۔<

پاکستانی کرکٹر جنید خان نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں عمران خان پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جنید خان نے لکھا کہ ’الحمداللّٰہ، ہر کوئی محفوظ ہے۔ سیکیورٹی کے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔‘

نامور پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ اللّٰہ پاکستان پر رحم فرما۔

انہوں نے عمران خان پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

نیشنل کراٹے چیمپئن کلثوم ہزارہ نے لکھا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے۔

انہوں نے تحریر کیا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ عمران خان خیریت سے ہیں۔ اللّٰہ تمام لوگوں کو محفوظ رکھے۔

پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے حملے کسی بھی قیمت پر ختم ہونے چاہئیں کیونکہ یہ ہمارے ملک کے استحکام کا معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس واقعے میں زخمی ہونے والے عمران خان اور دیگر افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتا ہوں۔</

__________________________________________________________________

عمران خان نے حملے کا الزام 3 لوگوں پر لگایا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.