پنج شیر پر حملہ ناکام بنادیا، سابق افغان وزیر دفاع، پنج شیر ہمارے محاصرے میں ہے، طالبان

0

سابق افغان وزیر دفاع نے وادی پنج شیر پر طالبان کا حملہ ناکام بنانے اور 34 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب طالبان رہنما کا کہنا ہے کہ پنج شیر اب طالبان جنگجوؤں کے محاصرے میں ہے، مسئلہ اب بھی پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ 

ادھر قطر نے طالبان پر افغانستان سے نکلنے کے خواہشمند افراد کو محفوظ راستہ دینے پر زور دیا ہے۔

علاوہ ازیں برطانیہ اورطالبان نمائندوں کے درمیان افغانستان سے مزید برطانوی شہریوں اور افغانوں کے انخلا سے متعلق مذاکرات جاری ہیں۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے امریکی میڈیا کو بتایا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کے خصوصی نمائندے سائمن گاس نےدوحا کا دورہ کیا ہے اور وہ سینئر طالبان نمائندوں سے ملاقات کررہے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ برطانوی نمائندے کے دورے کا مقصد برطانوی شہریوں اور برطانوی حکومت کے ساتھ کام کرنے والے افغانوں کے محفوظ انخلا سے متعلق بات چیت کرنا ہے۔

__________________________________________________________________

سبق یاد نہ ہونے پر مدرسے کے استاد کا ڈنڈوں سے بچے پر تشدد

امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان بھر میں جشن

کراچی: واٹر ٹینک سے 300 سے زائد گولیاں مل گئیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.