آزاد کشمیر انتخابات ، 45 حلقوں میں سے 7 کے مکمل نتائج سامنے آگئے

0

آزاد کشمیر انتخابات ، 45 حلقوں میں سے  7 کے مکمل نتائج سامنے آگئے

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پانچ جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ایک،ایک امیدوار نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف 14 نشستوں پر آگے ہے، پیپلز پارٹی 5 نشستوں  جبکہ ن لیگ4 نشستوں پر آگے ہونے کے ساتھ  تیسرے نمبر پر ہے۔

غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے 38 سے پاکستان تحریک انصاف کے اکبر ابراہیم چوہدری 12219 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چوہدری ذیشان یونس 7324 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 40 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے  عامر عبدالغفار لون2348 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سلیم بٹ 796 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 41 سے پاکستان تحریک انصاف کے غلام غلام محی الدین دیوان 2326ووٹ لیکرکامیاب ہوئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اکرام بٹ 741ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 43 سے پاکستان تحریک انصاف کے جاوید بٹ 774ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نسیمہ وانی 720ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔ایل اے 44 سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے احمد رضا قادری 2007 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم کانفرنس کی مہر النسا1163ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔ایل 45 سے پاکستان تحریک انصاف کے عبدالماجد خان 1545ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار عبدالناصر خان 718ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

___________________________________________

پی پی امیدوار چوہدری محمدیٰسین پر قاتلانہ حملہ، چوہدری محمدیٰسین نے تحریک انصاف پر سنگین الزام عائد کردیا

آزاد کشمیر انتخابات، پولنگ کا وقت ختم ،ووٹوں کی گنتی جاری، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری

آزاد کشمیر انتخابات ، تحریک انصاف کے جھنڈوں والی گاڑی میں پولنگ بوتھ پر کیا چیز لائی گئی ؟ حامد میر نے حیران کن  

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.