آزاد کشمیر انتخابات، پولنگ کا وقت ختم ،ووٹوں کی گنتی جاری، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری

0

آزاد کشمیر انتخابات، پولنگ کا وقت ختم ،ووٹوں کی گنتی جاری، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری

آزاد کشمیر میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہو گیاہے جس کے بعد ووٹو ں کی گنتی کا مرحلہ جاری ہے ، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے 8 کے پولنگ سٹیسشن نمبر 71 میں اس وقت پی ٹی آئی 200 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہےجبکہ مسلم کانفرنس 190 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے شروع ہوا تھا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے تک جاری رہا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے بھرپورانتظامات کئے گئے تھے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 11ویں عام انتخابات کیلئے آزاد کشمیر کیساتھ ساتھ پاکستان کے چاروں صوبوں میں بھی مہاجرین کے انتخابی حلقوں ووٹ ڈالے گئے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی آئندہ پانچ سال کی مدت کے اراکین کے انتخاب کیلئے آج بتیس لاکھ سے زائد ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پاٹی اور مسلم کانفرنس میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ آزاد کشمیر سمیت ملک کے دیگر شہرو ں میں قائم چھ ہزار 139 میں سے 826 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس اور ایک ہزار 209 پولنگ سٹیشن حساس قرار دیئے گئے ، انتخابی عمل کے دوران حساس پولنگ سٹیشنوں پر فوج تعینات رہی، 40 ہزار پولیس اہلکار بھی الیکشن ڈیوٹی انجام دیئے۔

___________________________________________

پی آئی اے نے ملتان سے سکردو کیلئے بھی پروازوں کا آغاز کردیا

آزاد کشمیر انتخابات ، تحریک انصاف کے جھنڈوں والی گاڑی میں پولنگ بوتھ پر کیا چیز لائی گئی ؟ حامد میر نے حیران کن  

آزاد کشمیر انتخابات، پیپلز پارٹی کا دو پولنگ ایجنٹس لاپتہ ہونے کا الزام

آزاد کشمیر انتخابات،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم، 1شخص جاں بحق، 6زخمی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.