بلوچستان: کرونا کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی ریکارڈ

0

بلوچستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، صوبے میں کرونا کے مثبت کیسز 3 اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز کرونا وائرس کے ٹیسٹ 34 میں سے صرف 5 اضلاع میں کیئے گئے، 29 اضلاع میں کرونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔

گزشتہ روز صوبے میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 5 اعشاریہ 1 فیصد رہی، 2 روز قبل یہ شرح 7 اعشاریہ 2 فیصد تھی۔

کوئٹہ میں بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 2 روز قبل کوئٹہ میں کرونا کے پھیلاؤ کی شرح 6 اعشاریہ 1 فیصد تھی۔

گزشتہ روز بلوچستان کے 5 اضلاع میں کرونا کے 822 ٹیسٹ کیئے گئے، ان میں 13 میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مستونگ میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ 8 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ کوئٹہ میں 4 اور لورالائی میں کرونا کا ایک کیس رپورٹ ہوا۔

محکمۂ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 154 ہے۔

_____________________________________________________________

دہشتگردوں کا علاج نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہے: آصف زرداری

سمندری طوفان کا 9 واں الرٹ جاری

بارشوں سے گوادر کے ڈیم بھر گئے: جام کمال

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.