بحیرۂ عرب میں بننے والے سمندری طوفان شاہین کے زیرِ اثر بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔
اورماڑہ، پسنی، گوادر اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بادل برس رہے ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق طوفان کا رخ مسقط کے ساحل کی طرف ہو گیا ہے۔
طوفان کے اثرات کے تحت بلوچستان کی ساحلی پٹی پر آج اور کل بارش کا امکان ہے۔
بارش کے باعث گوادر کےتمام نجی اسکول آج بند رہیں گے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق گوادر، اورماڑہ اور پسنی میں رات گئے تیز بارش ہوئی، جبکہ اس وقت تیز ہوائیں چل رہی ہیں، اور وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔
محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ تربت اور اس کے گرد و نواح میں موسلا دھار بارش جاری ہے۔
___________________________________________________
فنکشنل لیگ کے رہنما سلمان فیاض کی نماز جنازہ ادا کی گئی
وزیر اعظم کی زیر صدارت چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق مشاورتی اجلاس
دنیا کا بھاری اور طویل ترین جہاز ایک بار پھر فضاؤں میں آگیا