بنگلادیش اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہا، بنگلادیش نے خاموشی سے اسرائیل کے حوالے سے پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی کردی

0

بنگلادیش اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہا، بنگلادیش نے خاموشی سے اسرائیل کے حوالے سے پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی کردی

 بنگلہ دیش نے اسرائیل پر عائد سفری پابندیاں ختم کردیں جس کے بعد اب بنگلہ دیش کا پاسپورٹ پوری دنیا کیلئے کار آمد ہوگیا ہے. غیر ملکی میڈیا کے مطابق عیدالفطر کے بعد جاری ہونے والے بنگلہ دیش کے نئے پاسپورٹ سے اسرائیل پر پابندی کی شرط ختم کردی ہے. پہلے بنگلہ دیشی پاسپورٹ پر بھی پاکستانی پاسپورٹ کی طرح “یہ پاسپورٹ سوائے اسرائیل کے دنیا کے تمام ممالک کیلئے کارآمد ہے” کے الفاظ درج تھے لیکن نئے پاسپورٹ سے “except Israel” کے الفاظ ختم کردیے گئے ہیں جس کی وجہ سے بنگلہ دیشی پاسپورٹ پوری دنیا کیلئے کارآمد ہوگیا ہے

بنگلا حکومت کی جانب سے عوام کو بتایا گیا تھا کہ اب انہیں ای پاسپورٹ جاری کیا جائے گا تاہم یہ بتانے سے گریز کیا گیا تھا کہ اس میں اسرائیل کے حوالے سے کوئی تبدیلی رونما کی جائے گی۔ جاری کیے جانے والے نئے پاسپورٹس پر جب یہ تبدیلی عوام کی نظروں سے گزری تب حکوت نے اس بات کا اقرار کیا کہ ملک کی جانب سے جاری سفری دستاویز میں سے سوائے اسرائیل کے الفاظ نکال دیے گئے ہیں اور یوں یہ پاسپورٹ تکنیکی طورپر تمام ممالک کے لیے جائز بن چکا ہے۔

بنگلا دیشن کی حکومت نے نجی ٹیلی ویژن چینل کے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم نہیں کیے جارہے اور نہ ہی بنگلا دیشی حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کی جانب بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ پاسپورٹ میں سے سوائے اسرائیل کے الفاظ نکالنے کا مطلب یہ نہیں کہ اسرائیل کے معاملے پر بنگلا دیش کے مؤقف میں تبدیلی لائی گئی ہے، بنگلادیشی شہریوں کے اسرائیل سفر پر پابندی برقرار ہے۔

سوائے اسرائیل جیسے دو الفاظ کو پاسپورٹ سے حذف کرنے سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر ڈاکٹر عبدالمومن کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ قومی شناخت ہوتا ہے اوریہ خارجہ پالیسی کا عکاس نہیں ہوتا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ پوری دنیا میں کسی بھی پاسپورٹ پر ایسے الفاظ نہیں اس لئے بنگلا دیشی پاسپورٹ کو عالمی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے۔

تاہم نجی ٹیلی ویژن چینل نے دعوی کیا ہے کہ وہ یہ واضح کرسکتا ہے کہ بنگلادیشی وزیرخارجہ غلط بیانی سے کام لے کرعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہے ہیں۔اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے پاسپورٹ پر نظرڈالی جائے تو یہ بات پتہ چل جائے گی کہ پاکستانی پاسپورٹ پر واضح لکھا ہےکہ یہ پاسپورٹ سوائے اسرائیل کے دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

فلسطین کی آزادی کا ایک ہی راستہ ہے وہ جہاد فی سبیل اللہ ہے : سراج الحق

مراد علی شاہ سندھ میں کرپشن کے ڈیلر بن چکے ہیں، حلیم عادل شیخ

مقامی سطح پر تیار کی گئی کورونا ویکسین ابتدائی ٹرائل میں موثر قرار دے دی گئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.