کورونا وباء بیوٹی پارلرز، شادی ہالز، مزارات اور پارکس مزید بند رکھنے کا فیصلہ

0

کورونا وباء بیوٹی پارلرز، شادی ہالز، مزارات اور پارکس مزید بند رکھنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کی طرف سے عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے بیوٹی

پارلرز، شادی ہالز، مزارات اور پارکس کو مزید بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات

کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری

کیا ہے، جس کے تحت سنیما گھر، بیوٹی پارلرز، شادی ہالز، مزارات، پارکس مزید بند

رہیں گے جب کہ کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی کو برقرار رکھا گیا ہے۔

اس ضمن میں جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں سرکاری دفاتر

میں معمول کی طرح کام جاری رکھا جائے گا ، جہاں ملازمین کی حاضری 20 فیصد

سے بڑھا کر 50 فیصد کردی گئی ہے جب کہ کاروبار کے اوقات صبح 6 بجے تا رات

8 بجے تک ہوں گے اور صوبے بھر میں ہفتہ اور اتوار کاروبار بند رہے گا، اس کے

علاوہ ہوٹلز اور ریسٹورینٹس کے لیے رات 12 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی تاہم

ڈائن ان ٹیبل سروس پر عائد پابندی کو برقرار رکھا گیا ہے۔

 پنجاب اور سندھ میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے،

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ سرکاری و نجی اسکول 23 مئی تک بند رہیں

گے، اسکولوں کی بندش کا فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کی صورتحال کے پیش نظر کیا

گیا ہے، 18 مئی کو اس ضمن میں جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا جس کے بعد

تعلیمی ادارے کھولنے یا مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا ، انہوں نے مزید کہا

کہ تمام لوگ حکومت کےجاری کردہ کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر سعید غنی نے اپنے بیان میں اعلان

کیا کہ سندھ بھر کے تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رہیں گے، انہوں نے کہا کہ آن

لائن کلاسز اور دیگر ذرائع سے تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا، صوبائی وزیر کا کہنا

تھا کہ تعلیمی ادارے کے سربراہ پرنسپل یا ہیڈ ماسٹر کچھ اساتذہ اور غیر تدریسی

عملہ کو بلا سکیں گے، تعلیمی سلیبس سے متعلق گائیڈ لائنز پر مکمل عمل درآمد کو

یقینی بنایا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.