’پہلے چور حاکم تھے، اب اصل مالک آ گئے‘

0

’پہلے چور حاکم تھے، اب اصل مالک آ گئے‘

طالبان رہنما مولوی عبدالحق حماد نے کہا ہے کہ پہلے چور حاکم تھے اب وطن کے اصل مالک آ گئے ہیں، طالبان کے فوجی کمیشن کے سربراہ مولوی محمد یعقوب کی بات طالبان کے لیے حرف آخر ہے۔

افغان میڈیا کو انٹرویو میں طالبان رہنما مولوی عبدالحق حماد نے کہا کہ تمام صوبوں کے سقوط میں 50 سے زائد افراد نہیں مارے گئے، عوام کی حمایت نہ ہوتی تو صورتِ حال اتنے بہتر طریقے سے کنٹرول نہ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ فساد افغانستان کے سربراہ نے شروع کیا جو 4 گاڑیوں میں ڈالر بھر کر بھاگا، طے ہوا تھا کہ اشرف غنی ٹیم کے ہمراہ اختیارات طالبان قیادت کے حوالے کریں گے۔

مولوی عبدالحق کا کہنا ہے کہ طے یہ پایا تھا کہ اشرف غنی کا استعفیٰ قطر جاتا اور وہاں منظور کیا جاتا جس کے بعد نئے نظام پر اتفاق ہوتا، بہتر طریقے سے طالبان قیادت کو افغانستان میں آنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عملی طور پر اشرف غنی نے اپنی ٹیم اور قوم کے ساتھ خیانت کی، طالبان آج تمام افغانستان پر حاکم ہیں، متفقہ نظام کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

مولوی عبدالحق حماد کا یہ بھی کہنا ہے کہ 20 سال میں پہلی بار 2 راتوں میں کسی افغان کو قتل نہیں کیا گیا، 40 سال سے زیادہ تکلیف کسی قوم پر نہیں آئی اور افغانستان کے 40 سال ہو چکے ہیں۔

___________________________________________________

سعودی عرب کا طالبان کے لیے پیغام سامنے آگیا

طالبان قیادت نے اپنے جنگجوﺅں کو سفارتی عمارتوں سے متعلق کیا ہدایات دی ہیں؟ رائٹرز نے بڑا دعویٰ کر دیا

افغانستان کی موجودہ صورتحال تشویشناک ، ہماری حکومت اپنی پالیسی واضح کرے ، بلاول بھٹو کا مطالبہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.