کلفٹن میں سمندر کنارے پھنسا بحری جہاز نکالنے میں سودمند پیشرفت

0

کلفٹن میں سمندر کنارے پھنسا بحری جہاز نکالنے میں سودمند پیشرفت

کراچی میں کلفٹن کے قریب سمندر کے کنارے پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کا آپریشن آج ایک ماہ بعد سودمند رہا ہے، جہاز کا رخ سمندر کی طرف کردیا گیا ہے جبکہ انجن بھی اسٹارٹ ہوگئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ بحری جہاز منگل کی دوپہر تک مکمل طور پر نکال لیا جائے گا۔

بحری جہاز ’ہینگ ٹونگ 77‘ کے ریسکیو آپریشن میں سرگرم گڈانی کی شپ بریکنگ کمپنی کے ذرائع کے مطابق بحری جہاز نکالنے کیلئے فلوٹنگ ’باج‘ استعمال کیا جارہا ہے یہ ’باج‘ کھلے سمندر میں ہینگ ٹونگ 77 سے ہزار میٹر کے فاصلے پر موجود ہے جس پر ہیوی کرین نصب کی گئی ہے۔

کلفٹن میں سمندر کنارے پھنسا بحری جہاز نکالنے میں سودمند پیشرفت

ذرائع کے مطابق شپ بریکنگ میں استعمال ہونے والے مضبوط اینگل کو بحری جہاز اور کرین سے منسلک کیا گیا ہے۔

کمپنی ذرائع کے مطابق آج کی گئی پہلی کوشش کے دوران جہاز پرانی جگہ سے 200 میٹر سمندر کی طرف آگیا ہے اور اس کا رخ بھی تبدیل کرکے سمندر کی طرف کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جہاز کا انجن اسٹارٹ ہوگیا ہے، سمندری مدوجزر کی وجہ سے آج آپریشن روکنا پڑا ہے۔

___________________________________________________

 چیئرمین پی سی بی کا نام سامنے آگیا، کون سی بڑی شخصیت کا نام سامنے آیا۔

کابل ایئر پورٹ پر فائرنگ،سیکیورٹی فورس کا اہلکار ہلاک

بھارتی ميڈيا کا ميرے کابل جانے سے متعلق واويلا غلط ہے، شاہ محمود قریشی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.