بلاول بھٹو نے بجٹ کو عوام پر معاشی حملہ قرار دے دیا

0

 بلاول بھٹو نے بجٹ کو عوام پر معاشی حملہ قرار دے دیا
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پیش کئے جانے والے آئندہ مالی سال 2021-22کے بجٹ کو عوام پر معاشی حملہ قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں،سال بدل گیا ہے مگر عوام کے حالات نہیں بدلے،بجٹ آگیا مگر غریب کا چولہا ابھی بھی بجھا ہوا ہے،عوام جان چکے ہیں کہ بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی،بیروزگاری،غربت تاریخی ہے توبجٹ کیسے عوامی ہوسکتاہے؟ بجٹ کے وقت سرکاری ملازمین مہنگائی کی دہائی دے رہے تھے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ بجٹ سے عمران خان نے اپنا غریب اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کردیاہے،پاکستان پیپلز پارٹی عمران خان کو عوام کے معاشی قتل عام کی اجازت نہیں دے گی۔

___________________________________________________

حلیم عادل شیخ نے وفاقی بجٹ کی مخالفت کرنے والوں کو ملک دشمن قرار دے دیا

جو ویکسین نہیں لگواتا اس کی سم بلاک کردو ، پنجاب حکومت کا حکم

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.