بلاول بھٹو کا لاہور دھماکے پر بڑا مطالبہ 

0

بلاول بھٹو کا لاہور دھماکے پر بڑا مطالبہ 

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور دھماکے پر بڑا مطالبہ کر دیا ، کہا کہ لاہور جیسے پرامن شہر میں دھماکا ہونا تشویش ناک واقعہ ہے، ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے پاس دہشت گردوں کو کھل کر دہشت گرد کہنے کی بھی ہمت نہیں، ان کے خلاف کارروائی کیسے کرے گی،پنجاب کے دارالحکومت میں قیامِ امن کی بگڑتی صورت حال لمحہ فکریہ ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت لاہور دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو فی الفور طبی امداد فراہم کی جائے،لاہور دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی ہے ، دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔ بلاول بھٹو نے جانی خیل میں ہوئے خونی کھیل کے ذمہ دار عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ  بھی کیا، کہا کہ ظلم اور سفاکیت کی انتہا ہے کہ آج لاشیں بھی اس جابر حکومت کے خلاف احتجاج میں موجود ہیں۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ سکون صرف قبر میں ہے اور جانی خیل والوں کے لئے تو قبر میں بھی سکون نہیں۔

___________________________________________________

جوہر ٹاؤن میں دھماکا کیسے ہوا، خاتون کا اہم انکشاف

جوہر ٹاؤن دھماکہ ، زخمیوں کے جسم میں بال بیرنگ کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.