بلاول بھٹو کا بجٹ روکنے کےلئے اپنے تمام ایم این ایز کو شہباز شریف کا ساتھ دینے کی ہدایت

0

بلاول بھٹو کا بجٹ روکنے کے لئے اپنے تمام  ایم این ایز

کو شہباز شریف کا ساتھ دینے کی ہدایت

کستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردار ی نے وفاقی بجٹ روکنے کےلئے اپنے تمام اراکین قومی اسمبلی (ایم این ایز) شہباز شریف کے حوالے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی اپنا کام کریں اور حکومتی بجٹ کو روکیں،اپوزیشن عدم اعتماد لا کر عثمان بزدار کو ہٹا سکتی ہے، آسانی سے ہٹائی جانے والی بزدار حکومت کو اگر نہیں ہٹایا جارہا تو دال میں کچھ کالا ہے،ہم ملک و قوم کو اس عذاب سے نکال سکتے ہیں۔

ریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹونے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت پاکستان کوعام آدمی کاپتہ ہی نہیں ہے کہ وہ کن مشکلات سے گزر رہا ہے ،ملک میںغربت اوربےروزگاری تاریخ کی انتہا کوپہنچ چکی ہے اورعام آدمی کادن گزشتہ روز سے زیادہ براہوتاہےلیکن ہمارے وزیراعظم کہتے ہیں کہ ملک ترقی کررہاہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کاعام آدمی سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ کہتے ہیں کہ برا اور مشکل وقت ختم ہوچکا ہے معیشت ترقی کی جانب گامزن ہیں مگر ان کے دعوے حقیقت کے برعکس ہیں ،ان کے اے ٹی ایمز کیلئے مشکل وقت ضرور ختم ہواہوگا لیکن عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جس وزیراعظم نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑے وہ کہتے ہیں ملک ترقی کررہاہے، کہتے ہیں جی ڈی پی میں اضافہ ہواہے، اگرمعاشی صورتحال اتنی اچھی ہے تو ہرملک سے بھیک کیوں مانگ رہے ہیں،وزیراعظم ،وزرا،ترجمان معیشت پربیان بازی کررہے ہیں لیکن ان کے شرح نمو کے دعوے حقیقت کے برعکس ہیں۔ آئندہ بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم بجٹ کا انتظار کررہے ہیں ،آئی ایم ایف بجٹ کو پاس نہیں ہونے دیں گے، پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں پیش کئے جانے والے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنحواہوں میں 100فیصد اضافہ کیا تھا ہمیں امیدہے کہ موجودہ حکومت بھی ملازمین کی تنحواہوں میں 100فیصد اضافہ کرے گی ۔ ہم امید کرتے ہیں وفاقی حکومت کی جانب سے پاک فوج کے سپاہیوں کی تنخواہوں میں بھی 175فیصد اضافہ کیاجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرخزانہ نے خود کہاہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )سے حکومت نے غلط ڈیل کی ہے جس سے حکومت اور عوام کو نقصان پہنچا ہے ، ان کو پتا ہیں نہیں کہ ملک کے کی حالات ہیں اور معیشت کی اصل پوزیشن کیا ہے۔ آصف زرداری نے 3سال قبل کہا تھا کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ۔

______________________________________

صدر مملکت سے سپیکر آذربائیجان  کی ملاقات

نکاح کرنا سنت ہے ، متھیرا نے ملالہ کو کھری کھری سنا دی

بیٹی کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، والد ملالہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.