حلیم عادل شیخ اور ایم پی اے دعا بھٹو کے گھر بیٹے کی ولادت

0

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ اور ایم پی اے دعا بھٹو کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

بیٹے کی ولادت پرحلیم عادل شیخ نے اپنی پارٹی کی ایم پی اے دعا بھٹو سے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ذاتی معاملہ ہے۔ شادی 2018 کے الیکشن کے بعد کی۔

سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں ان تصاویر کے پیچھے لگے بیک ڈراپ میں کامل حلیم شیخ تحریر ہے۔

اس سلسلے میں اردوخبریں کے رابطہ کرنے پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ انہوں نے دعا بھٹو سے شادی کی ہے اور ان کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور وہ جب چاہتے اپنی شادی کو ظاہر کر سکتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی دعا بھٹو سے شادی 2018 کے الیکشن کے بعد ہوئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر تیمور تالپور نے حلیم عادل شیخ کو مبارکباد دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ سیاست سے بالاتر ہوکر حلیم عادل شیخ کو شادی اور بھتیجے کی مبارکباد دیتا ہوں۔

__________________________________________________________________

رمیز راجا پی ایس ایل کو مستحکم برانڈ بنانے کیلئے پرعزم

پاکستان اور امریکا کا افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام پر زور

شارع فیصل پر بارش کے پانی میں کھڑے ہوکر خرم شیر زمان کی سندھ حکومت پر تنقید

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.