جو ویکسین نہیں لگواتا اس کی سم بلاک کردو ، پنجاب حکومت کا حکم

0

جو ویکسین نہیں لگواتا اس کی سم بلاک کردو ، پنجاب حکومت کا حکم

 پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جو افراد کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائیں گے ان کی موبائل سِم بلاک کردی جائے گی۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد کی سِم بلاک کردی جائے گی۔ جو لوگ ویکسین لگواچکے ہیں انہیں سینما ہالز، ریسٹورنٹس اور شادیوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی 12 جون سے واک اِن ویکسی نیشن شروع کردی جائے گی۔ اس کے بعد 18 سال سے زائد عمر کے افراد تصدیقی کوڈ کے بغیر صرف شناختی کارڈ کے ہمراہ جا کر ویکسین لگوا سکیں گے۔

___________________________________________________

  بلاول ہاﺅس کراچی کے میڈیا سیل میں آگ بھڑک اٹھی ، آگ کس نے لگائی؟

افسوسناک حادثہ، پی ٹی آئی رہنما گاڑی سمیت دریائے جہلم میں ڈوب گئے

پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.