بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلۓ بی ایم پی نے بھر پور کردار ادا کیا, انجم نثار

0

بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلۓ بی ایم پی نے بھر پور کردار ادا کیا, انجم نثار

کراچی (کامرس رپورٹر) ملکی صنعت وتجارت کے فروغ اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل ایف پی سی سی آئی میں برسر اقتدار بی ایم پی نے بھر پور کردار ادا کیا،صدر فیڈریشن میاں انجم نثار نے ادارے کا کھویا ہوا وقار بحال کیا ہے، ملک بھر کی تاجر برادری بی ایم پی کے پلیٹ فارم پر متحد ہے انشااللہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے،ان خیالات کا اظہار ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں بی ایم پی کے صدارتی امیدوار اور سابق اصدرکراچی چیمبر ناصر حیات مگوں نے تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ صدارتی امیدوار ناصر حیات مگوں نے کہا کہ ملک بھر کی تجارت ایسوسی ایشنز اور چیمبرز بی ایم پی کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں،مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے،ماضی میں جعلی ووٹوں سے مخالفین دھاندلی کے ذریعے کامیاب ہوتے رہے ہیں لیکن اب نہ جعلسازی چلے گی اور نہ ہم دھاندلی کرنے دیں گے۔ناصر حیات مگوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے بزنس کمیونٹی کو ایماندار اور بے لوث قیادت کی ضرورت ہے اور بی ایم پی کی قیادت ہی اس صورتحال میں بھر پور کردار ادا کر سکتی ہے،تاجروں کے مفادات کا سودا کرکے ذاتی مفادات حاصل کرنے والے کبھی مسائل حل نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کی چیرہ دستیوں نے جہاں ایف پی سی سی آئی جیسے ادارے کا وقار مجروح کیا ہے اسی طرح بزنس کمیونٹی کے مفادات کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے لیکن اب ملک بھر کی تاجر برادری مخالفین کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔ ناصر حیات مگوں نے کہا کہ انشااللہ کامیابی کے بعد ملکی معیشت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ بزنس کمیونٹی کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے،موجودہ صدر فیڈریشن میاں انجم نثار کو ملنے کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھیں گے۔

بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلۓ بی ایم پی نے بھر پور کردار ادا کیا, انجم نثار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.