شہباز شریف کو آگے لائیں ورنہ پارٹی بکھر جائے گی ، سینئر لیگی پارلیمنٹیرین کا نواز شریف کو مشورہ

0

سینئر لیگی پارلیمنٹیرین کی جانب سے نواز شریف کو مشورہ دیا گیا ہے کہ شہباز

شریف کو آگے لائیں ورنہ پارٹی بکھر جائے گی ، یہ دعویٰ نجی ٹی وی کی جانب سے

کیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی سماءنیوز نے نام لئے بغیر کہا کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق

وفاقی وزیر کی جانب سے نواز شریف کو پارٹی بیانیہ بدلنے کا مشورہ دیا گیا ہے ،

لیگی پارلیمنٹیرین کی جانب سے کہا گیا کہ نواز شریف کو بتایا گیا کہ چار ماہ کا وقت

ہے ، دسمبر سے پہلے شہباز شریف کی مفاہمتی پالیسی اپنانا ہوگی ، نواز شریف صرف

مریم نواز کی سیاست کو دیکھ رہے ہیں ۔

لیگی رہنما کی جانب سے کہا گیا کہ کچھ دوستوں نے میاں صاحب کو سمجھایا ہے کہ

ابھی شہباز شریف کو سامنے لے آئیں ، آزاد کشمیر اور سیالکوٹ کے انتخابات میں

شکست کے بعد بھی پارٹی پالیسی نہ بدلی تو پارٹی بکھر جائے گی ، شہباز شریف کو

آگے لائیں ورنہ دیر ہو جائے گی ۔

___________________________________________________

سول ہسپتال کراچی کے ایم ایل او کورونا سے انتقال کرگئے

حرم شریف میں 20 خواتین اعلیٰ عہدوں پر تعینات

پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر لاؤں گا، ارشد ندیم کا عزم

مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.