نظریہ ضرورت دفن کرو، آئینِ پاکستان کی بالا دستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا

0

قومی اسمبلی توڑے جانے کے معاملے پر 100 سے زائد ممتاز پاکستانیوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ نظریہ ضرورت کو دفن کرکے آئین کی بالا دستی قائم کی جائے۔

چیف جسٹس کو لکھے گئے خط پر عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، صحافی رضا رومی، نجم سیٹھی، اعزاز سید، عامر غوری،  انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن افراسیاب خٹک اور  ماروی سرمد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی 116 ممتاز شخصیات کے دستخط موجود ہیں۔خط میں چیف جسٹس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ  آج وہ جو آئین کی بالا دستی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے وہ مستقبل کا رخ متعین کرے گا، اس لیے  ضروری ہے کہ آئین  کے مطابق فیصلہ دیا جائے  اور کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔  کیس میں آئین کی پامالی کے مرتکب کرداروں کا تعین کیا جائے۔ سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل ایک کمیشن تشکیل دیا جائے جو غیر ملکی سازش کی تحقیقات  کرے۔

__________________________________________________________________

عمران خان نے جو کیا کوئی دوسرا سیاستدان کرتا تو پھانسی ہو جاتی، مریم نواز

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.