کابینہ کا کیپٹیو پاور پلانٹس کےلیے گیس قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ، دستاویز

0

ملک میں گیس کی قلت اور مہنگی درآمدی گیس کے پیش نظر کابینہ نے کیپٹیو پاور پلانٹس کےلیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی کابینہ نے پٹرولیم ڈویژن کی سمری پر اضافے کی منظوری دے دی ہے، کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیے گیس کی قیمت 2 اعشاریہ 5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافےکی منظوری دی گئی۔

فیصلے کے مطابق کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس 6 اعشاریہ 5 ڈالر کے بجائے 9 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو دی جائےگی۔

دستاویز کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافہ 15 نومبر 2021 سے 31 مارچ 2022 تک کیا گیا۔

دستاویز کے مطابق کابینہ نے برآمدات انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمت برقرار رکھنے کی منظوری دی جبکہ جنرل انڈسٹری کے لیے قیمت 6 اعشاریہ 5 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر سال ملک میں گیس کی پیداوار میں 9 فیصد کمی ہورہی ہے اور ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ موسم سرما میں گیس کی بلا تعطل سپلائی جاری رکھنا مشکل ہے، موجودہ موسم سرما میں گھریلو، پاور، کھاد سیکٹر کی طلب بڑھ چکی، سپلائی یقینی بنانے کے لیے ایل این جی درآمد کرنا پڑ رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری دی ہے، الیکشن کمیشن اس سے متعلق جلد ہی شیڈول جاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں پٹرول بحران کمیشن رپورٹ پر کابینہ کمیٹی کی سفارشات اجلاس میں پیش کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدے پر بریفنگ دی گئی۔

__________________________________________________________________

ہمارے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ ملک چلاسکیں، قرض لینا پڑتا ہے، وزیراعظم عمران خان

آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی کامیابی، پاکستان نے بنگلادیش کو وائٹ واش کردیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.