آئین سے غداری کا مرتکب نہیں ہوسکتا،میں نے قاسم سوری بننے سے انکار کردیا

0

 ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی ٹویٹ پر لفظی جنگ چھڑ گئی۔ر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے قاسم سوری بننے سے انکار کردیا ہے۔ میں آئین سے غداری کا مرتکب نہیں ہوسکتا۔عمران خان مجھ ہر چاہے غداری کا لیبل لگادیں۔

جس کے جواب میں قاسم خان سوری نے کہا کہ آپ قاسم خان سوری بن بھی نہیں سکتے کیونکہ قاسم خان سوری بننے کے لیے خون میں وفا، بہادری، جذبہ، دھرتی ماں سے محبت، غلامی سے نفرت، ذہنی آزادی، زندہ ضمیر چاہیے ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے ووٹ اور ڈپٹی اسپیکر شپ عمران خان کےنام پر لی اور ضمیر فرنگیوں کے غلاموں کو بیچ دیا۔

__________________________________________________________________

مجھے شاید بنی گالہ کے موکلوں نے یہاں تک پہنچایا ‘عظمیٰ کاردار

ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس ؛ قومی سلامتی کمیٹی برائے پارلیمان کے منٹس سپریم کورٹ میں پیش

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.