نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

0

سندھ کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی تقریب حلف برداری آج ہوگی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سے حلف لیں گے۔

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سال 2015 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے تھے۔

مقبول باقر کی تاریخ پیدائش سال 1957 ہے، انہوں نے کراچی سے ایل ایل بی کیا اور 1981 میں وکالت کے شعبے سے منسلک ہوئے۔

مقبول باقر سال 2002 میں سندھ ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے۔

سال 2013 میں چیف جسٹس سندھ ہائی مقرر ہوئے، سال 2015 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے۔

جسٹس مقبول باقر 4 اپریل 2022 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔

وہ 2013 میں ایک دہشتگرد حملے میں شدید زخمی بھی ہوئے تھے، حملے میں ان کے سیکیورٹی عملے سمیت

9 افراد شہید ہوگئے تھے۔

__________________________________________________________________

جڑانوالہ میں چرچ اور مسیحیوں پر حملے، امریکا کا اظہار تشویش

بلوچستان ہاؤس میں سابق ایم این اے کی اہلیہ پر حملے کا مقدمہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.