اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد نگراں حکومت آئیگی: وفاقی وزیرِ قانون

0

اسلام آباد(اردوخبریں نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد نگراں حکومت آئے گی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیرتارڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں ٹیکنوکریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آئین واضح ہے، اگر وقت سے پہلے اسمبلیاں جاتی ہیں تو 90 دن میں الیکشن ہوں گے، وقت کے مطابق اسمبلیاں گئیں تو 60 روز میں الیکشن ہوں گے۔

وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد نگراں حکومت آئے گی، نگراں حکومت کے علاوہ کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کسی کی خواہش ہو سکتی ہے، عملی طور پر ممکن نہیں، کسی کی خواہش اور سوچ پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔

وزیرِ قانون کا مزید کہنا ہے کہ ملک کی معیشت کے لیے آئین کے اندر رہ کر اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

اس موقع پر وزیر ِقانون اعظم نذیر تارڑ سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا حکومت نے پی ٹی آئی سے ٹیکنوکریٹ حکومت کے بارے میں رابطہ کیا ہے؟

وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا کہ ابھی تک فی الحال میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں، البتہ ٹی وی میں دیکھا ہے۔

__________________________________________________________________

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.