نگران حکومت کا معاملہ :پیپلز پارٹی کی ن لیگ کو مشاورتی عمل کا بائیکاٹ نہ کرنے کی تجویز

0

نگران وزیراعظم کے تقرر کے معاملہ پر پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو مشاورتی عمل کا بائیکاٹ نہ کرنے کی تجویز دیدی ہے تا ہم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد اس پر مشاورت کرینگے۔ابھی مشاورتی عمل میں شامل ہونے کا مطلب عمران خان کا اسمبلی تحلیل کرنے کا اقدام درست ماننا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی کا موقف ہے کہ اپوزیشن لیڈر کا مشاورتی عمل سے باہر ہونا عمران خان کو اس معاملے پر واک اوور دینا ہوگا۔ اپوزیشن لیڈر تمام رہنماؤں سے مشاورت کرکے نگران وزیراعظم کیلئے دو نام دے دیں۔بائیکاٹ نہ کرنے کی یہ تجویز بلاول بھٹو نے شہباز شریف سے ملاقات میں دی تھی۔جس پر شہباز شریف نے انھیں جواب دیا تھا قومی اسمبلی تحلیل کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد اس پر مشاورت کرینگے۔ابھی مشاورتی عمل میں شامل ہونے کا مطلب عمران خان کا اسمبلی تحلیل کرنے کا اقدام درست ماننا ہوگا،سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی نگران وزیراعظم کے تقرر کے معاملے پر پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی سے مشاورت ہوگی۔۔

__________________________________________________________________

پی ٹی آئی ارکان کی اکثریت سے آئندہ حکومت بنائیں گے، وزیراعظم عمران خان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.