ارتغرل غازی کی درخواست پر مقدمہ درج ، کاشف ضمیر ایک بار پھر گرفتار 

0

 ارتغرل غازی کی درخواست پر مقدمہ درج ، کاشف ضمیر ایک بار پھر گرفتار 

معروف ترک ڈرامہ سیریل میں  ’ارطغرل غازی‘  کا کردار ادار کرنے والے انگین آلتان کی درخواست پر کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے گھر سے سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیاں اور دیگر اشیا برآمد کرلیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق کاشف ضمیر اور انگین آلتان کے دوران کچھ عرصہ قبل برانڈ ایمبسڈر کے حوالے سے معاہدہ طے پایا تھا تاہم کاشف ضمیر مقررہ رقم ادا نہ کرسکے جس پر انگین آلتان نے آئی جی پنجاب انعام غنی کو آن لائن درخواست بھجوائی تھی ،جس پر اب ریس کورس پولیس نے ملزم کاشف ضمیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس کے بعد سی آئی اے پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی سی آئی اے شعیب خرم جانباز کے مطابق  کاشف ضمیر پر ترک اداکار اینگن التان کے ساتھ نوسربازی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ۔مقدمہ انگین آلتان  مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ترکش ایمبیسی کی جانب سے شکایت کا لیٹر محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوایا گیا تھا۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر شکایت پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا ۔مقدمہ کے مطابق  ملزم کاشف ضمیر نے چوہدری گروپ برانڈ کی شوٹنگ کے لئے اینگن التان کو پاکستان بلوایا ،  یہاں آنے پر کاشف ضمیر کی جانب سے رقم ادا نہ کی گئی۔اینگن التان کی ٹیم کی جانب سے رقم کا تقاضہ کرنے پر ملزم کاشف ضمیر نے ایگریمنٹ کینسل کر دیا ۔ سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزم نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کیا۔ملزم کے قبضے سے نیلی لائٹ والی گاڑی اور اسلحہ برآمد کر کے دوسرا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج کر لیا گیا ۔ملزم کے خلاف نوسربازی کے مقدمات پہلے بھی درج ہیں ۔ملزم کاشف ضمیر ٹک ٹاکر اور ریکارڈ یافتہ ہے۔لزم کے گھر سے بلیولائیٹ اور سبز نمبر پلیٹس والی گاڑی بھی برآمد کی گئیں ہیں۔ملزم کاشف نے 9 کروڑ کے جعلی چیک اور ڈرافٹ بنا کر ترکی بھیجے تھے۔ملزم جعلی سونے کے بھاری زیورات پہن کر فراڈ کرتا تھا۔ملزم کاشف کے خلاف سیالکوٹ اور لاہور میں فراڈ کے 6 مقدمات درج ہیں۔

___________________________________________________

قومی اسمبلی ہلڑبازی، عوام کی جیب خالی ہے تو بجٹ جعلی ہے : شہباز شریف

سندھ کی تنخواہ میں وفاق سے دگنا اضافہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.