بھارت: گائے کیلئے ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان

0

بھارتی ریاست اُتر پردیش کے وزیر نے بیمار گائے کے لیے ملک کی پہلی ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کی حکومت شدید بیمار گائے کے لیے ایمبولینس سروس شروع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اُتر پردیش کے وزیر لکشمی نارائن چوہدری نے بتایا کہ ’112 ایمرجنسی سروس نمبر کی طرح، نئی سروس سنگین طور پر بیمار گائے کے فوری علاج کی راہ ہموار کرے گی۔‘

لکشمی نارائن چوہدری نے کہا کہ ’515 ایمبولینسیں اس نئی اسکیم کے لیے تیار ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ایک ڈاکٹر اور دو معاونین کے ساتھ یہ ایمبولینس سروس 15 سے 20 منٹ کے اندر بیمار گائے کے پاس پہنچ جائے گی۔‘

بھارتی وزیر نے کہا کہ ’اس اسکیم کے تحت شکایات وصول کرنے کے لیے لکھنؤ میں ایک کال سینٹر قائم کیا جائے گا، جو دسمبر تک شروع ہو جائے گا۔‘

__________________________________________________________________

نواز شریف کو مظلوم ثابت کرانے کی مہم چلائی جارہی ہے، فواد چوہدری

ٹی20 ورلڈکپ فائنل: جیت کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ ماہرین کا دلچسپ تجزیہ

سردی میں بیماریوں کی طرح پی ڈی ایم بھی نکل آتی ہے، اسد عمر

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.