بین الاقوامی ناجائز ایجنڈوں کو پاکستان پر مسلط نہیں ہونے دیں گے.فضل الرحمان

0

‘ہم نے ملکی سیاست کے ہر مسئلے سے عمران کو لاتعلق کردیا۔ فضل الرحمان

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ:
ہم نے تو آمریتوں کا مقابلہ کیا، آپ کیا ہیں، ہم نے ملکی سیاست کے ہر مسئلے سے عمران کو لاتعلق کردیا ہے، آج کسی مسئلے میں وہ آپ کو وابستہ نظر نہیں آرہا، آپ محفوظ نہیں ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں (پی ڈی ایم) جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:
لاہور سے ان کا پیچھا کرنا ہے، جب تک گیدڑ دم دباکر نہیں بھاگے گا۔

فضل الرحمان نے کہا کہ:
بین الاقوامی ناجائز ایجنڈوں کو پاکستان پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ:
آج ہم نے پورے ملک کو کال دے دی، پورے ملک میں جمعے اور اتوار کو مظاہرے ہوں گے، پورے ملک سے عوام لاہور کے لیے روانہ ہوں گے، راستہ روک کر دیکھو عوام تمہیں تنکے کی طرح بہاکر لے جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ:
ہم نے ابھی صرف ڈنڈا دکھایا ہے، ہمیں اشتعال مت دلاؤ، اسٹیبلشمنٹ تو مضبوط ہو لیکن وہ ہمیں کمزور کرے یہ سودا نہیں چلے گا، جنگ جاری رہے گی، یہ سفر آگے بڑھے گا اور کامیابی و فتح کے ساتھ انجام کو پہنچے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.