پیر سید شاہ مردان شاہ کی سالگرہ کی مناسبت سے سندھ بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی سردارعبدالرحیم

0

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کی جانب سے پاکستان کے عظیم سیاسی و روحانی رہنما پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سابق سربراہ
محسن ملت مرحوم پیر سید شاہ مردان شاہ دوئم پیر صاحب پاگارا ہفتم کی 22 نومبر کو ہونے والی 92 ہیں سالگرہ نہایت عقیدت احترام سے منانے کا اعلان کیا گیا ہے ، اس حوالے سے فنکشنل مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ پیر سید شاہ مردان شاہ کی سالگرہ کی مناسبت سے سندھ بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی ، جن میں پیر سید شاہ مردان شاہ کی ملک کے لیے دی جانے والی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی جبکہ صوبائی مرکزی آفس فنکشنل لیگ ھاؤس کراچی میں بھی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوگی۔کورونا وباء کے سبب تقاریب میں کارکنان و عہدیدران کو تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.