چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد زمان پارک لاہور سے گرفتار لیا گیا

0

چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد زمان پارک لاہور سے گرفتار لیا گیا
لاہور( اروخبریں نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد زمان پارک لاہور سے گرفتار لیا گیا
توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔
فیملی ذرائع کے مطابق پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کیا ہے۔
اسلام آباد پولیس ملزم کو لے کر زمان پارک سے روانہ ہو گئی۔
ذرائع نے چیرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد لے جانے سے پہلے کوٹ لکھپت منتقل کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے مختلف ناکوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نے شہر میں سرگرم پی ٹی آئی کارکنان کی فہرستیں تیار کر لی ہیں، ممکنہ احتجاج کی صورت میں کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کا امکان ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق توشہ خانہ مقدمے کے ذریعے نظامِ عدل کی پیشانی پر ایک اور سیاہ دھبّہ لگایا گیا اور تاریخ کے بدترین ٹرائل میں انصاف کے قتل کی کوشش کی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سیشن عدالت کا فیصلہ سیاسی انتقام اور سیاسی انجینئرنگ کی بدترین مثال ہے۔
توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید کی سزا سنا دی گئی
سیشن کورٹ میں توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔
سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تین سال قید کی سزا سنا دی۔توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.