چیلنج کر رہا ہوں کہ ملک میں گندم کی قلت نہیں، طارق بشیر چیمہ

0

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ چیلنج کر رہا ہوں کہ ملک میں گندم کی قلت نہیں، بتایا جائے کہاں گندم کی قلت ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گندم اور آٹے کی کمی کا شور غیر ضروری طور پر مچایا گیا، صوبوں کی ریلیز کے ایک ایک دن کا ڈیٹا وفاق کے پاس موجود ہے۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی ڈیمانڈ پوری کی، بلوچستان نے 60 ہزار کی ڈیمانڈ کی جو دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہاں گندم کی قلت ہے، وفاق نےصوبوں کو ان کی ضرورت کے مطابق گندم فراہم کردی ہے، ہمارا کام صوبوں کو گندم پہنچانا ہے۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہمیں بتائیں کس صوبے نے گندم مانگی ہے اور ہم نے نہیں دی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبوں سے کہا ہے کہ پورٹ سے ڈائریکٹ گندم اٹھالیں، انہیں کرائے کی مد میں بچت ہوگی، آزاد کشمیر میں پاسکو کے ذریعے گندم پہنچائی جاتی ہے۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ 13 لاکھ 76 ہزار میٹرک ٹن گندم مل چکی ہے، 4 لاکھ ٹن گندم پورٹ پر موجود ہے۔

__________________________________________________________________

کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے: الیکشن کمیشن

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.