چودھری نثار حلف نہ اٹھا سکے لیکن حلف اٹھانے کا فیصلہ اب کیوں کیا؟ کھل کر بول پڑے
سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان پنجاب اسمبلی کی سیٹ کا حلف اٹھائے بغیر اسمبلی عمارت سے باہر آگئے اور بتایا کہ پہلے کے موقف پر آج بھی قائم ہوں لیکن حکومت رات کے اندھیر ے میں ایک خود ساختہ آرڈیننس لانے کی کوشش میں ہے ، نااہلی قانون کے مطابق ہوتو اس پر اعتراض نہیں لیکن رات کے اندھیرے میں آرڈیننس لانا منظور نہیں،عمران کو صرف اتنا ہی کہوں گا کہ ٹھنڈا کر کے کھائیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی سیٹ پر34ہزارووٹوں کی لیڈ سےجیتاتھا، قومی اسمبلی کی نشست سے ناکام ہوا یا کیا گیا،آج حلف اٹھانے کے لیے دن متعین تھا ، آئین کے تحت چیئرمین آف پینل کے تحف حلف اٹھا یا جاسکتاہے ، آج کہا گیا کہ سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے بغیر حلف نہیں اٹھا سکتے۔ ان کاکہناتھاکہ کسی سیاسی کھیل کا حصہ نہیں ، لاہور ہمیشہ میرا گھر رہا ہے ، سیاست سے تین سال دور رہنے کے بعد ذاتی طورپر حلف اٹھانے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ حکومت آرڈیننس لانے کی کوشش میں ہے ، رات کے اندھیر میں آرڈیننس لانے پر اعتراض ہے ۔ صحافی کا سوال آپ کی عمران خان سے دوستی ہے کیا کوئی مشورہ دینا چاہے گئے – چوہدری نثار نے جواب میں کہا عمران خان کے اس وقت بہت دوست ہیں ، اور اس ملک میں جو بھی وزیراعظم بنتا ہے اس کے ارد کرد پہت دوست ہوچاہتے ہیں، ان کو مشورے کی ضرورت نہیں ، عمران کو صرف اتنا ہی کہوں گا کہ ٹھنڈا کر کے کھائیں ، میں ابھی روالپنڈی واپس جا رہا ہوں ، دو روز کے بعد پھر واپس آؤں گا تو کھل کر بات ہو گی .
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں کروڑوں افراد خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں.عمران خان
اسرائیلی پولیس کا مسجد الاقصی میں نمازیوں پر پھر تشدد، گرفتاریاں
شہر قائد میں شہریوں کو رات 8 بجے کے بعد باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی ، نیا حکم نامہ جاری