چوہدری پرویز الہٰی کی آصف زرداری سے بڑی ملاقات

0

چوہدری پرویز الہٰی کی آصف زرداری سے بڑی ملاقات

تحریک انصاف حکومت کی اہم اتحادی جماعت ق لیگ کے سینئر رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔

آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے چوہدری پرویز الہٰی بلاول ہاؤس لاہور پہنچے۔

 چوہدری پرویز الہٰی اور آصف علی زرداری کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران آصف زرداری نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

آصف زرداری کے پوچھنے پر چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت کی طبیعت اب بہتر ہے۔

 چوہدری پرویز الہٰی کا آصف زرداری سے کہنا تھا کہ آپ جنوبی پنجاب پر بہتر طریقے سے فوکس کررہے ہیں۔

اس پر آصف زردای نے کہا کہ عام انتخابات میں وقت کم رہ گیا ہے، آپ بھی تیاری کریں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا 

ہمارے لیے قید کوئی نئی بات نہیں ، جاوید لطیف 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.