اعظم سواتی کے الزامات پر چیف الیکشن کمشنر برہم

0

ریلوے کے وفاقی وزیر، اعظم سواتی کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر لگائے گئے الزامات پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اظہارِ برہمی کیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ریلوے کے وفاقی وزیر، اعظم سواتی کی جانب سے عائد کیئے گئے الزاما ت پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل سیکریٹری نے قائمہ کمیٹی میں پیش آنے والے واقعے سے چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ آج وزیرِ ریلوے سینیٹر اعظم سواتی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں الیکشن کمیشن پر برس پڑے۔

اعظم سواتی نے الزام عائد کر دیا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا باعث ہے، آپ جہنم میں جائیں، ایسے اداروں کو آگ لگا دیں۔

__________________________________________________________________

لاہور، ٹریفک وارڈن اور شہری گتھم گتھا، شہری کا سر پھٹ گیا

پنجاب: 15 ستمبر تک نجی و سرکاری اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن ،آذاد امیدوار وارڈ 8  بابر جمال کا انٹرویو

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.