چیف جسٹس گلزار احمد نے مندر پر ہونے والے حملے کاازخود نوٹس لے لیا

0

چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے پنجاب کے ضلع رحیم یار خان

میں مندر پر ہونے والے حملے کاازخود نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس نے ازخود نوٹس

چیئرمین ہندو کونسل و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار سے ملاقات کے بعد لیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ

چیف جسٹس گلزار احمد سے ایم این اے رمیش کمار نے ملاقات کی جس میں گزشتہ

روز مندر پر ہونے والے حملے سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی ۔جسٹس گلزار احمد

نے چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے معاملہ

کل (جمعہ) سماعت کے لئے مقرر کردیا۔

ایم این اے رمیش کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ازخود نوٹس کے

حوالے سے سپریم کورٹ کی پریس ریلیز بھی شیئر کی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

آسٹریاکے وزیراعظم سبسٹین کرز صحت یاب ہو گئے

دی فیملی مین سیریز کی کامیابی کے بعد منوج باجپائی نے اپنا معاوضہ 14 کروڑ

روپے بڑھا دیا

او آئی سی کا پاکستان میں 3بڑے تجارتی ایونٹس کے انعقاد کا اعلان

ٹوکیو اولمپکس میں بیلجیم نے ہاکی میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.