وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یوم عاشور پر سیکیورٹی سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

0

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار یوم عاشور کے موقع پرعوام کے جان و مال کے تحفظ اورامن و امان کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برسوں سے بڑھ کر سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہناتھا کہ محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور میں پرامن فضا کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گااور مجالس اور جلوسوں کیلئے روٹ اور وقت کی پابندی یقینی بنائی جائے گی ، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے ضلعی وڈویژنل امن کمیٹیوں کے ارکان متحرک کردار ادا کریں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مساجد ، امام بارگاہوں اور دیگر اہم مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں اورسکیورٹی انتظامات کی باقاعدگی سے مانٹیرنگ کی جائے۔ خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی۔

___________________________________________________

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری لیکن کابل کی گلیوں کی کیا صورتحال ہے؟غیرملکی میڈیا نے سارا نقشہ کھینچ دیا

افغان قومی جرگے کے سپیکر اسمبلی میر رحمان رحمانی اسلام آباد روانہ

کرونا کے وار جاری، ملک بھر مزید 67افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح کہاں پہنچ گئی؟ جانئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.