متحدہ عرب امارات میں بچوں کو بھی سائنو فارم ویکسین لگانے کی اجازت

0

متحدہ عرب امارات میں بچوں کو بھی انسداد کورونا کی ویکسین سائنو فارم لگانے کی

اجازت دے دی گئی  ہے ،  قومی ایمرجنسی کرائسز اینڈ  ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی

جانب سے کہا گیا کہ تین سے 17 سال کی عمر کے بچوں کیلئے سائنو فارم دستیاب ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر این سیما کی جانب سے کہا گیا کہ بچوں کو

سائنو فارم لگانے کی اجازت دینے کا فیصلہ طبی معائنے اور مکمل جائزے کے بعد کیا

گیا ہے ، یہ کسی ویکسین کی منظوری کے اصولوں کے عین مطابق ہے ۔

متحدہ عرب امارات نے ماہ جون میں  سائنو فارم کی بچوں پر طبی جانچ شروع کی تھی

، اس عمل کے دوران 9 بچوں میں مدافعتی رد عمل کا جائزہ لیا تھا،  جاری کردہ بیان میں بتایا گیا تھا کہ اس مطالعہ میں حکمران خاندان کےبچوں نے بھی حصہ لیا تھا۔

اس سے قبل مئی کے مہینے میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین 12 سے 15 سال کے بچوں کو لگانے کی منظوری دی گئی تھی ۔

_____________________________________________________________

ایس ایس پی ملک مرتضی نے تمام ایس ایچ او کوحبردارکردیا

وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور کو وفاقی کابینہ میں شامل کرلیا

چئیرمین سی پیک اتھارٹی اپنے عہدے سے مستعفی

پاکستانی نوجوان کا ’ہائی جمپ‘ کا شاندار مظاہرہ، ویڈیو وائرل

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.