چین نے 14 ڈبل نشست جے ایف  17 طیارے پاکستان کے حوالے کردیے

0

چین نے 14 ڈبل نشست جے ایف  17 طیارے  پاکستان کے حوالے کردیے

جے ایف 17 بلاک 3 ڈبل سیٹ طیارے کی پاک فضائیہ میں شمولیت

جے ایف 17 بلاک 3 ڈبل سیٹ طیارے کی آج بروز بدھ شمولیت جس کے موقع پر پاک فضائیہ نے  پروقار تقریب رکھی-

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان  اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے

اسلام آباد: پاک فضائیہ (پی اے ایف) کو چین نے جے ایف 17 طیارے سونپ دیں- جو پائلٹوں کی تربیت کے لئے بھی استعمال کیا جائے گا۔

قومی دفاع کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے ایک اہم پیشرفت کی گئی ہے- کیونکہ پاک فضائیہ نے جے ایف 17  ملٹیرول لڑاکا طیارے کے بلاک 3 کی تیاری شروع کردی ہے

چین کے ڈیزائن کردہ دوہری نشست والا لڑاکا طیارہ جو پاکستان اور چین  نے مشترکہ طور پر تیار کیا  ہے ، آج ایک تقریب کے دوران پی اے ایف کے بیڑے میں شامل کیا گیا ہے ۔ چین نے آج دوہری نشست کا جے ایف 17 طیارہ پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے حوالے کردیا ہے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پی اے ایف کے بیڑے میں دوہری نشست جے ایف 17 طیارے شامل کرنے کے لئے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب میں چینی سفیر نونگ رونگ اور نائیجیریا کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔

اس سے پہلے ، پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) کامرا نے گذشتہ سال 27 دسمبر کو آٹھ ڈبل سیٹ والے جے ایف 17 طیارے کی پہلی کھیپ کا آغاز کرکے ایک حیرت انگیز سنگ میل حاصل کرلیا تھا

ائیرکرافٹ مینوفیکچرنگ فیکٹری ، کامرا میں ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان مہمان خصوصی تھے جبکہ اس وقت کے چینی سفیر یاؤ جِنگ اور چین کے ایوی ایشن انڈسٹریز کے ایگزیکٹو نائب صدر ہاؤ زاؤپنگ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے تھے۔

ائیر چیف نے کہا تھا کہ:

 جے ایف 17 تھنڈر پی اے ایف کی ریڑھ کی ہڈی ہے جو سوئفٹ ریٹورٹ آپریشن کے دوران جنگ سے ثابت ہوئی ہے۔

چیف آف دی ایئر اسٹاف مجاہد انور خان نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) اور چائنا نیشنل ایرو ٹکنالوجی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن (سی اے ٹی آئی سی) کو 2019 کے پیداوار ہدف کی کامیابی کے حصول اور پہلے آٹھ ڈبل سیٹ والی جے ایف 17 طیارے کو ریکارڈ معدت میں مکمل کرنے پر مبارکباد دی تھی-

خواجہ آصف کی گرفتاری پر مریم نواز نے بڑا اعلان کردیا

فیڈریشن الیکشن 2021: ایپکا کی جانب سے UBG کی حمایت کا اعلان

چین نے 14 ڈبل نشست جے ایف  17 طیارے  پاکستان کے حوالے کردیے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.