شہر قائد میں شہریوں کو رات 8 بجے کے بعد باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی ، نیا حکم نامہ جاری

0

شہر قائد میں شہریوں کو رات 8 بجے کے بعد باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی ، نیا حکم نامہ جاری
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت شہریوں کو رات 8 بجے کے بعد غیر ضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صرف ہسپتال یا ضروری کام سے نکلنے والوں شہریوں کو اجازت دی جائے ، آئی جی سندھ غیر ضروری طور پر گاڑیوں میں گھومنے والوں کے خلاف کارروائی کریں ۔ کراچی میں مغرب کے بعد تمام پارکس کی لائٹیں بند کر دی جائیں گی ،بیکری اور ملک شاپ بھی رات 12 تک کھلی رہیں گی اور کاروبار کے اوقات کار تبدیل کرتے ہوئے آٹھ کے بجائے اب شام 6 بجے تک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا – وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پی کو ایس او پیز  پرسختی سے عمل کرانے کی ہدایت دے دی ۔  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک بھر میں جتنے بھی کیسز ہیں ان کا نصف سندھ میں ہے ، ضلع شرقی اور ضلع وسط میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کی شکایات مل رہی ہیں ۔  وزیر اعلیٰ نے وزیر برائے محنت و انڈسٹری کو ہدایت دی کہ انڈسٹریل ایریا میں صنعتکاروں کے تعاون سے ویکسی نیشن کرائی جائے ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بنگلادیش اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہا، بنگلادیش نے خاموشی سے اسرائیل کے حوالے سے پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی کردی

فلسطین کی آزادی کا ایک ہی راستہ ہے وہ جہاد فی سبیل اللہ ہے : سراج الحق

مراد علی شاہ سندھ میں کرپشن کے ڈیلر بن چکے ہیں، حلیم عادل شیخ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.