جہانگیر ترین گروپ کے خلاف گھیرا تنگ، اہم رہنما پر گرفتاری کے بادل منڈلانے لگے

0

جہانگیر ترین گروپ کے خلاف گھیرا تنگ، اہم رہنما پر گرفتاری کے بادل منڈلانے لگے

شہزاد اکبر کی جانب سے مقدمہ درج کروانے پر پی ٹی آئی رہنما نذیر چوہان نے سنگین ترین الزام لگا دیا 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور جہانگیر ترین گروپ کے رکن نذیر چوہان نے شہزاد اکبر کی جانب سے درج کروائے گئے مقدمے پر ردعمل دیتے  ہوئے کہا ہے کہ آج صبح اٹھا تو پتا چلا شہزاد اکبر نے کل کسی نجی ٹی وی پر منصوبہ بندی کے تحت میرے خلاف پروگرا م چلایا ، جس میں انہوں نے کہا کہ میرا تعلق سنی گھرانے سے ہے ، میری کردار کشی کی ہے ، مجھے اور میرے بچوں کو تھریٹ ہے ۔ نذیر چوہان کا مزید کہنا تھا کہ میرا نقطہ یہ ہے کہ شہزاد اکبر کہیں کہ ” میں گواہی دیتاہوں کہ محمدﷺ اللہ کے رسول اور آخری نبی ہیں “ ، انہوں نے یہ کہا نہیں اور الٹا میرے خلاف مقدمہ درج کروا دیا – نذیر چوہان کا  مزید کہنا تھا کہ میں داتا دربار پہنچ گیا ہوں اور اگر گرفتار کرنا ہے تومجھے یہاں پر آ کر گرفتار کر لیں ، مجھے ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ہے ، آپ مجھے یہاں پونے دو بجے گرفتار کر سکتے ہیں ، میں اپنے پاکستان کے آئین اور قانون کا پابند ہوں ، میں یہاں میڈیا سے بات بھی کروں گا اور اپنا اگلا لائحہ عمل بتاﺅں گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے جہانگیر ترین کے گروپ کے ممبران کو آگاہ کر دیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہئیں گے کہ قادیانی ہم پر مسلط ہوں ، مجھے اس چیز کا خدشہ تھا اور میرے ذرائع نے مجھے بتایا تھا کہ شہزاد اکبر بھی شائد اس مسلک سے تعلق رکھتے ہیں ، یہی وجہ تھی کہ جس پر میں نے ان سے کہا کہ اگر ایسا نہیں ہے تو آپ اسے کلیئر کر دیں ، ایک سکینڈ کیلئے ٹویٹ کر دیں کہ میں مانتا ہوں کہ نبی ﷺ اللہ کے آخری نبی اور رسول ہے ، اگر آپ یہ کہہ دیں تو میں آپ سے ہاتھ جھوڑ کر معذرت بھی کروں گا ، لیکن شہزاد اکبر وضاحت کرنے کی بجائے ایف آئی آر درج کروانے کیلئے چلے گئے ۔

___________________________________________________

بلاول بھٹو کا ایک اور وعدہ پورہ صحافیوں کابل اسمبلی سے پاس ناصر حسین شاہ

جہانگیر ترین کی گرفتاری کی خبریں، ترین گروپ کا ردعمل سامنے آگیا

حلیم عادل شیخ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، سندھ حکومت کی کرپشن،سارے پول کھول دئے

کراچی بار کے جنرل سیکریٹری عامر نواز نے ساتھیوں سمیت فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.