پاکستان اور آسٹریلیا آج مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے دوسرے سیمی فائنل میں دبئی کے میدان میں مدِمقابل ہوں گے، جسے جیتنے والی ٹیم فائنل میں ٹرافی کی جنگ نیوزی لینڈ کے ساتھ لڑے گی۔
آج 11 نومبر بروز جمعرات یہ میچ کھیلا جارہا ہے، لیکن ماضی میں یہ مہینہ اور یہ دن کس کس ٹیم کے لیے نیک شگون ثابت ہوا ہے اس کے بارے میں چند دلچسپ معلومات یہاں شیئر کی جارہی ہیں۔
پہلے نومبر کے مہینے کی بات کی جائے تو دونوں ٹیمیں آسٹریلیا میں تین میچز کی سیریز میں آمنے سامنے آئیں، جہاں آسٹریلیا نے 2 میچز میں کامیابی سمیٹی اور ایک میچ بغیر نتیجہ ختم ہوا۔
لیکن جب بات کی جائے جمعرات کے دن کی تو پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دو میچ کھیلے گئے تھے اور دونوں ہی میچز میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔
7 مئی 2009 کو آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہوم سیریز کھیلی تو اس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم نے 7 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔
اسی طرح 5 جولائی 2018 کو زمبابوے میں ہوئے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں پاکستان نے فخر زمان اور آصف علی کی دھواں دھار بیٹنگ پرفارمنس کی بدولت آسٹریلیا کو دھول چٹائی تھی۔
یہاں دیکھنا یہ کہ کونسی ٹیم اپنے تاریخ کا دھارا بدلتے ہوئے حریف کو شکست دے کر نومبر یا جمعرات کا جمود توڑ پائے گی۔
__________________________________________________________________