گورنر سندھ کی ایم کیو ایم دھڑوں میں انضمام کی تصدیق

0

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم کے مختلف دھڑوں کے انضمام کی

 تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی اور فاروق ستار نے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کی سربراہی پر اتفاق کیا ہے۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے الطاف حسین کی سیاست میں واپسی کے سوال پر کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر کوئی پاکستان یا اس کے شہر کے خلاف بات کرے گا تو میں اُس کے خلاف کھڑا ہوں گا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ تمام دوستوں سے گزارش کر سکتا ہوں، مجبور کسی کو نہیں کر سکتا، آپس میں الجھنے، لڑائی جھگڑا کرنے سے کراچی کا نقصان ہوگا، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی ہیں اور رہیں گے۔

 گورنر سندھ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو جوڑنے کی کوشش کر رہا ہوں توڑنے کی نہیں، جو بھی ہو وہ دیر پا، پائیدار اور کراچی کے لوگوں کی بہتری کیلئے ہو، ذاتی انا مار دیں، متحد ہو جائیں اور کراچی کیلئے کام کریں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ اس وقت سیاست میں اداروں کی کسی قسم کی مداخلت نہیں، ہمارا 75 سال میں بہت نقصان ہوا، آج بھی بنیادی ضروریات میسر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا زمانہ چلا گیا، کراچی ناراض ہے کسی کو ووٹ نہیں دے رہا، حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو کراچی میں صرف 10 فیصد ووٹ پڑا، پی ٹی آئی کو جو ووٹ بینک دلوایا گیا اس کا انہوں نے خود ہی حشر نشر کر دیا، پی ٹی آئی نے کراچی سمیت سندھ میں کوئی کام نہیں کیا۔

__________________________________________________________________

کل سے پی ٹی آئی احتجاجی تحریک کا آغاز کر رہی ہے، فواد چوہدری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.