حکومت کا راستہ روکنے کیلئے ن لیگ کا سیاسی حکمتِ عملی پر غور

0

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں منی بجٹ، فنانس بل اور اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت کا راستہ روکنے کے لیے سیاسی حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا۔ 

اجلاس کی صدارت پارٹی کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کی جبکہ خواجہ آصف، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب سمیت دیگر لیگی اراکین قومی اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوگا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں متحدہ اپوزیشن کے اس اجلاس میں منی بجٹ اور دیگر امور پر مشاورت ہوگی۔

_________________________________________________________

وجیہہ سواتی قتل کیس، امریکا کا تفتیش مزید تیز اور بہتر کرنے پر زور

سنیما، شادی ہالز، اسکول، گھر بنانا دفاعی مقاصد ہیں؟ چیف جسٹس

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.