کورونا بے قابو، کراچی کے شہریوں پر شام 6 کے بعد گھروں سے غیر ضروری طور پر نکلنے پر پابندی عائد

0

کورونا بے قابو، کراچی کے شہریوں پر شام 6 کے بعد گھروں سے غیر ضروری طور پر نکلنے پر پابندی عائد

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی خطرناک صورتحال کی نشاندہی کی گئی ، وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کے شہریوں پر شام 6بجے کے بعد غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت کر دی ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی اور کمشنر کراچی کو مکمل پابندی لگانے کی ہدایت کی کہا کہ کراچی میں ٹیوشن سینٹر فوری طور پر بند کئے جائیں ، جمعہ کو کراچی میں کورونا کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لوں گا، صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مزید اقدامات کریں گے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ناصر شاہ ، مرتضیٰ وہاب اور اویس شاہ پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی ، کمیٹی سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کرکے صورتحال سے آگاہ کرے گی ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے لوگ زیادہ تر غریب ہیں ، کورونا معاملے میں ان کا خیال کرنا ہے ، وزیر اعلی نے سیکرٹری صحت کو تمام نجی ہسپتالوں سے واٹس ایپ گروپ بنانے کی ہدایت کی تاکہ پرائیویٹ سیکٹر کیساتھ کوآرڈینیشن رہے ۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق کمیٹی سیاسی جماعتوں سے بھی بات کرے گی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا صورتحال پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے ۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 قوم کو اب اسلامی نظام چاہیے،  سراج الحق نے کمر کس لی

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاءاللہ تارڑ گرفتار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.