کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9فیصد سے بھی تجاوز، 24گھنٹوں میں کتنے کیسز سامنے آگئے؟ جانئے

0

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کورونا وائرس کے سبب مزید 60افراد جاں

بحق جبکہ پانچ ہزار 661نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا

مثبت کیسز کی شرح 9.06 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 62

ہزار 462 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد

23 ہزار 635 جبکہ مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 53 ہزار 660 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 92 ہزار

433، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 46 ہزار 485، پنجاب میں تین لاکھ 60 ہزار

494، اسلام آباد میں 89 ہزار 117، بلوچستان میں 30 ہزار 880، آزاد کشمیر میں 25

ہزار 778 اور گلگت بلتستان میں آٹھ ہزار 473 ہو گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 122 افراد

جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں چھ ہزار 98، خیبرپختونخوا چار ہزار

495، اسلام آباد 807، گلگت بلتستان 148، بلوچستان میں 329 اور آزاد کشمیر میں

636 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

___________________________________________________

تھانہ خالی دیکھ کر ٹک ٹاکر ویڈیو بنانے پہنچ گئے لیکن پھر ان کیساتھ کیا سلوک ہوا؟ ہنسی روکنا مشکل

“شہریار سے کوئی رابطہ نہیں، ایسا نہیں ہوگا کہ دو سال بعد شادی کرلیں” نجی

یونیورسٹی میں لڑکے کو پرپوز کرنے والی لڑکی میدان میں آگئی

ہمسائیوں کی شکایت پر شاہد آفریدی کیخلاف ڈی ایچ اے انتظامیہ کا ایکشن

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.