حیدرآباد میں کورونا ویکسین ختم ہونے کی اطلاعات

0

حیدرآباد میں کورونا ویکسین ختم ہونے کی اطلاعات

صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین ختم ہوگئی جس کے بعد تمام ویکسینیشن سینٹرز بند کردیے گئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہر میں مجموعی طور پر 21 ویکسینیشن سینٹر قائم ہیں، گزشتہ روز جو ویکسین تھی وہ 2 سینٹرز پر لگادی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ حیدرآباد میں یومیہ 6 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جارہی تھی۔

محکمہ صحت نے مزید کہا کہ کورونا ویکسین ملتے ہی حیدرآباد میں ویکسینیشن کا عمل شروع کریں گے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

کورونا ویکسین کی قلت، پنجاب اور سندھ میں ویکسینیشن سینٹر ایک روز کے لیے بند

لاہور میں اپنی ذمہ داری پر کورونا ویکسین لگوانے کے حلف نامے لیے جانے لگے

مدرسہ کے طالبعلم سے بدفعلی کرنے والا ملزم عزیز الرحمن گرفتار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.