کورونا ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس سے متعلق رپورٹ جاری

0

کورونا ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس سے متعلق رپورٹ جاری

وزارت صحت کی جانب سے کورونا ویکسین کے سائیڈایفیکٹ کے حوالے سے

تفصیلی رپورٹ جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا

ویکسین  38 لاکھ افراد کو لگ چکی ہیں جس میں سے صرف 4 ہزار 329 میں منفی

اثرات سامنے آئے ہیں، منفی اثرات والے 35 عشاریہ 7 فیصد افراد بخار میں مبتلا

ہوئے۔ 15 عشاریہ 4 فیصد منفی اثرات والے افرادکو سر اور جسم میں درد کے ساتھ

فلوکی بھی شکایت ہوئی۔

 رپورٹ کے مطابق 33 عشاریہ 1  فیصد کو انجکشن لگانے والی جگہ پر درد کی

شکایت تھی،اس کے علاوہ 6 عشاریہ 7  فیصد منفی اثرات والے افراد کو ڈائریا جبکہ

8 عشاریہ 9 فیصد کو ہلکی نوعیت کی شکایات ہوئیں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا

پنجاب کالونی بازارمیں نیا روڈ، گلی نمبر 16 میں نئی  سیوریج لائن ڈالی جائے گی، شہزاد قریشی

 سندھ حکومت نے پابندیوں کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.