کرونا وائرس کے وار خطرناک حد تک بڑھنے لگے ، گزشتہ 24گھنٹوں میں 102افراد جاں بحق

0

 مہلک کرونا وائرس کے وار خطرناک حد تک بڑھنے لگے ، گزشتہ 24گھنٹے میں 102 افراد جاں بحق جبکہ چار ہزار934 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ اموات کے بعد پاکستان میں مجموعی اموات کی تعداد24ہزار187 ہو گئی جبکہ کرونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 10لاکھ 85ہزار 294 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں چار لاکھ چھ ہزار 109افراد متاثر ہوئے جن میں سے چھ ہزار 316جاں بحق جبکہ تین لاکھ 51ہزار579صحتیاب ہو گئے ، سندھ میں کرونا کے 48ہزار 214 فعال کیسز ہیں ۔

نجاب کورونا سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا صوبہ ہے ، پنجاب میں تین لاکھ 68ہزار195 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، تین لاکھ 37 ہزار296 صحتیاب ہوئے جبکہ 11 ہزار292 افراد جاں بحق ہوئے ، پنجاب میں 19ہزار607کورونا کے ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 92 ہزار233 کورونا کے کیسز موجود ہیں جن میں سے 824کی اموات ہوئیں ، چار ہزار812افراد تاحال زیر علاج ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک لاکھ 50ہزار26 ہزار افراد متاثر ہوئے ، چار ہزار604اموات ہوئیں جبکہ چھ ہزار 209مریض اب بھی زیر علاج ہیں . گلگت بلتستان میں کورونا کے نو ہزار 43کیسز پائے گئے ، 161 اموات ہوئیں جبکہ 957افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔لوچستان میں 31ہزار341افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ، 332 افراد جاں بحق ہوئے ، 964افراد زیر علاج ہیں ۔آزاد جموں و کشمیر میں 28ہزار347افراد میں مہلک وائرس پایا گیا ، 658اموات ہوئیں جبکہ چار ہزار870 کیسز موجود ہیں ۔

_____________________________________________________________

افغان طالبان کی پیش قدمی جاری ، فوجی ہیڈ کواٹر کے علاوہ ایک اور اہم ترین عمارت پر قبضہ کر لیا

روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا دروازہ خود بخود کھلنا حضرت ابو بکر صدیق کا جنازہ رکھا تو

اسلام آباد میں نماز کے اوقات

اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کا قتل ، شادی کی تقریب میں وزیراعلیٰ کا سٹاف عثمان بزدار سے کتنی دیر پہلے پہنچا تھا ؟ حیران کن دعویٰ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.