کرونا کے وار جاری، ملک بھر مزید 67افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح کہاں پہنچ گئی؟ جانئے

0

 گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر کرونا وائر س کے باعث مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین ہزار 711 کرونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.8 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار 204 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کرونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار 406 جبکہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 98 ہزار 410 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کرونا کے کیسز کی تعدادچار لاکھ  نو ہزار578، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 51 ہزار 466، پنجاب میں تین لاکھ 70 ہزار 599، اسلام آباد میں 93 ہزار 339، بلوچستان میں 31 ہزار 507، آزاد کشمیر میں 28 ہزار 982 اور گلگت بلتستان میں نوہزار 228 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 329افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں چھ  ہزار 384، خیبرپختونخوا میں چارہزار 640، اسلام آباد 830، گلگت بلتستان 162، بلوچستان میں 332

.اور آزاد کشمیر میں 662 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

___________________________________________________

طور خم بارڈر پر طالبان کا کنٹرول، پاکستان کی کیا حکمت عملی ہوگی؟ وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتا دیا

آدمی کو سانپ نے کاٹ لیا، غصے میں آکر اس نے سانپ کو کاٹ کاٹ کر مار ڈالا لیکن خود کا کیا حال ہوا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے

پہلے بھی معافی دی، ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں کہ۔۔ طالبان ترجمان کاافغان انتظامیہ کے نام اہم پیغام سامنے آگیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.