کرونا کی چوتھی لہر کے وار جاری، مزید 67افراد جاں بحق،چار ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

0

 گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے سبب مزید 67 افراد

جاں بحق ہوگئےجبکہ چار ہزار 745 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں

کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.18 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے

دوران 57 ہزار 981 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،ملک بھر میں کرونا کے مجموعی کیسز

کی تعداد 10 لاکھ 58 ہزار 405جبکہ اموات کی تعداد 23 ہزار 702 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کرونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 94 ہزار

748، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 47 ہزار 26، پنجاب میں تین لاکھ 61 ہزار 458،

اسلم آباد میں 89 ہزار 569، بلوچستان میں 30 ہزار 967، آزاد کشمیر میں 26 ہزار

86 اور گلگت بلتستان میں آٹھ ہزار 551 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں

جہاں 11 ہزار 141 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں چھ ہزار 126،

خیبرپختونخوا چارہزار 507، اسلام آباد 809، گلگت بلتستان 150، بلوچستان میں 330

اور آزاد کشمیر میں 639 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــۤۤۤۤۤۤــــــــــــــــــــــ

”اگر ٹک ٹاک بند کرنا ہی واحد راستہ ہے تو پھر گوگل بھی بند کردیں کیونکہ۔۔“چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس

محمد کے راستے میں کا نٹےبچھانے والی عورت پرا للہ کا عزااب

” یا اللہ بچالینا” ماں کی ڈرائیونگ سے خوفزدہ بچوں کی دعائیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

چیف جسٹس گلزار احمد نے مندر پر ہونے والے حملے کاازخود نوٹس لے لیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.