پاکستان میں کورونا کی صورتحال بھارت سے بہتر ہے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کی صورتحال بھارت سے بہتر ہے،کورونا کےخلاف موثر اقدامات سے کا میابی حاصل کی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاحت کے لیے بہترین جگہ ہے،ملک میں سیاحتی فروغ کے بے پناہ مواقع ہیں،پاکستان کی معیشت 4 فیصد شرح سے بڑھ رہی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے -اس سےقبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ سے اپیل واپس لینے کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا نام چونکہ اب ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) پر ہے اور انھوں نے اپنی پٹیشن ہائیکورٹ سے واپس لے لی ہے لہذاٰ ٹیکنیکلی سپریم کوررٹ میں حکومتی اپیل کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے کیونکہ اپیل کا مقصد پہلے ہی پورا ہو چکا ہے۔
شہباز شریف کا نام چونکہ اب ECL پر ہے اور انھوں نے اپنی پٹیشن ہائیکورٹ سے واپس لے لی ہے لہذاٰ ٹیکنیکلی سپریم کوررٹ میں حکومتی اپیل کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے کیونکہ اپیل کا مقصد پہلے ہی پورا ہو چکا ہے https://t.co/KXyiqJDHEO
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 2, 2021